Online Earning Wala


I am a freelancer specializing in guest posting and content writing, with a passion for helping others succeed in the freelancing world. Over the years, I have taught many people how to start their freelance journeys, and my goal is to bring positive, lasting changes to their lives. On this channel, you’ll also find valuable insights into e-commerce and freelancing, where I share tips, tutorials, and strategies to help you grow and succeed. Subscribe to stay updated with practical knowledge that can empower your freelancing career!"
⭐⭐⭐⭐⭐


Online Earning Wala

Subhanallah

3 months ago | [YT] | 0

Online Earning Wala

https://www.youtube.com/watch?v=5Kz_h...
2 ہزار ملنے كے بعد PDM والوں کی عیاشی #shorts

2 years ago | [YT] | 1

Online Earning Wala

سوال:- اگر گناہ کی طرف شدید رغبت ہو ، تو اس پہ قابو پانے کا کیا طریقہ ہے؟
جواب:-
*لوگوں نے اس پر قابو پانے کا کیا طریقہ بتایا ۔ ایک تو یہ کہ جو لوگ گناہ سے بچے ، ان کے بیانات سن لو
پوچھا کہ تم گناہ سے کیسے بچ گئے؟ کہتا ہے کہ مجھے اپنے باپ کی عزت کا خیال آیا ۔ باپ کے ساتھ میری بڑی محبت تھی ۔ مجھے پتہ چلا کہ آخرت میں انسان کے اعمال سب کے سامنے ظاہر ہو جائیں گے ۔ میں یہ نہیں چاہتا تھا کہ میرا کوئی عمل میرے ماں باپ پر ظاہر ہو ، اس لیے گناہ سے بچ گیا
ایک آدمی رنگین سا گنہگار تھا ۔ ایک دن بیٹھے بٹھائے نیک ہو گیا ۔ اس سے پوچھا ، تُو کل تک تو بڑا رنگین مزاج آدمی تھا ، آج نیک ہو گیا ، بات کیا ہے؟ کہتا ہے کہ مجھے پیر مل گیا ۔ پوچھا تجھے پیر مل گیا ، کیسے؟ کہتا ہے ، پیر بھی کامل مل گیا ، میں نے توبہ کر لی ہے ۔ پوچھا کون مل گیا؟ کہتا ہے ، میرے گھر بیٹی پیدا ہو گئ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ بیٹی کا پیدا ہونا اُسے گناہ سے بچا گیا
گناہ کی رغبت سے اللہ کا فضل بچاتا ہے ۔ ذکرِ الہٰی سے نفس قابو آتا ہے ۔ محبوب ؐ کی محبت سے انسان گناہ کی رغبت سے بچتا ہے
ایسی محفل یا سنگت جس میں گناہ کا شعور پیدا ہو وہ سنگت بدل دو ۔ سنگت کے بدلنے سے گناہ خود بخود چھوٹ جاتا ہے
اپنی سوئی ہوئی اولاد کے پاس رات کو کھڑے ہو کر دعا کیا کرو کہ یارب العالمین ان بچوں کی عافیت میں یہ چاہتا ہوں ، مجھے گناہ سے بچاتا کہ یہ لوگ عافیت میں رہیں ۔ ایسا نہ ہو کہ میرے طرزِ حیات پر یہ چل نکلیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ دعا کرو منظور ہو جائے گی
بزرگ لوگ بتاتے تھے کہ بیٹی کو جہاں پر ہم مال دولت کا جہیز دیتے ہیں، ہم ایک اور بھی جہیز دیتے ہیں کہ بیٹی تیرے آنے کے بعد ہم نے زندگی میں کوئی گناہ نہیں کیا ، یہ بھی تیرے جہیز میں برکت بن کے جائے گا اور تیرے اس راستے میں آسانی رہے گی
آپ کی نیکی اولاد پر رحمت کا سایہ بن کر اُس کے ساتھ ساتھ چلے گی ۔ آپ نے اولاد کو اس دشت و بیاباں سے بچانا ہے ۔ تمہاری دعائیں اولاد کا سہارا ہیں
اپنی عمر کے گناہ ہو گئے سو ہو گئے ، اب اولاد کی خاطر نیکی شروع کر دو ۔ بوڑھے آدمی کا جوان گناہ سب سے زیادہ بری چیز ہے ۔ اللہ سے آسرا مانگو اور اللہ کے محبوب ؐ کی محبت مانگو ۔ گناہ خود بخود ہی آپ کو چھوڑ جائے گا
گناہ سے توبہ کرتے رہا کرو ، گناہ کے بعد توبہ کرتے رہا کرو ۔ سنگت بدل لو، بزرگوں کے پاس جایا کرو ، ذکرِ الٰہی میں مشغول ہو جاوء ، باطن کا ذکر ، قلبی ذکر شروع ہو جائے ، خفی ذکر شروع ہو جائے ، ھُو کا ذکر شروع ہو جائے ، اللہ ھُو کا ذکر شروع ہو جائے ، وہ کرتے رہا کرو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گناہ سے بچ جاوء گے
ماں باپ کی خاطر گناہ سے بچو ، اولاد کی خاطر گناہ سے بچو ۔ تاکہ ماں باپ کے آگے آپ شرمندہ نہ ہوں اور تمہاری اولاد تمہارے بعد دھوپ میں نہ جائے
ہم دوسروں کے ساتھ وہ عمل نہ کریں جو ہم اپنے ساتھ نہیں چاہتے ، اپنی اولادوں کے ساتھ نہیں چاہتے
اسلام کے بعد کسی لمبے چوڑے علم کی ضرورت نہیں ہے ، کلمہ پڑھ لیا ہے ، اب ہمیں صرف ایک دوسرے کا ساتھ چاہیے ، سنگت چاہیے ، آسرا چاہیے اور ہمیں اسلام پر چلنے کی توفیق چاہیے ۔ لباس کے نیچے سارے برابر ہیں ۔ لباس کا ہی فرق ہے ۔ اندر سے سب برابر ہیں ۔ انجام تو وہی ہے
لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کام
آفاق کی اس کار گہِ شیشہ گری کا
جس سَرکو غرور آج ہے یاں تاج وری کا
کل شور اُسی سَر پہ ہے پھر نوحہ گری کا
آفاق کی منزل سے گیا کون سلامت
اسباب لٹا راہ میں یاں ہر سفری کا
راستے میں ہی سارا سامان غرق ہونا ہے ۔ میں نے آپ کو کہانی سنائی تھی کہ ایک بڑھیا رو رہی تھی ۔ پوچھا ، روتی کیوں ہے؟ کہنے لگی ، وہ میری گٹھڑی لے گیا ۔ پوچھا ، پھر رونے والی کیا بات ہے ، وہ تو لے گیا ۔ کہتی ہے ، لے جاتا تو کوئی بات نہیں تھی ، وہ وہاں چھوڑ کے غائب ہو گیا
بس ہم یہی کچھ کرتے ہیں ، یہاں سے سامان اُٹھاتے ہیں ، اُس کو گھر جا کے رکھتے ہیں ، قُلیوں کی طرح اور خود غائب ہو جاتے ہیں
کبھی اپنے پرانے گاوءں جا کے دیکھو ، ڈھیروں لوگ ہوں گے ، آپ کا واقف کوئی نہیں ملے گا ۔ وہی کھیت اور وہی درخت ، لیکن پرانے لوگوں میں سے کوئی آدمی نہیں ہو گا
کل کی بات ہے کہ ہم چھوٹے چھوٹے ہوتے تھے ۔ اور آج کیا ہے ”کبرنا موت الکبرٰی“ ہمیں بڑوں کی موت نے بڑا کر دیا ۔ اب ہم خود ہی ابا جان ہو گئے ۔ بیٹا کہنے والا کوئی نہ رہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر یہ وقت بھی نہیں رہے گا کہ کوئی تمہیں باپ کہنے والا ہو
اب دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ، اپنے محبوب ؐ کی محبت عطا فرمائے
یارب العالمین ! تو خود ہی ہم پر مہربان ہے ، ہمیں شکر کرنے کی توفیق عطا فرما ۔تیری مہربانیوں پر شکر ہے ۔ یارب العالمین! اس پریشان دَور کے اندر ہمیں عافیت عطا فرما ۔ یارب العالمین! اجتماعی گناہوں سے بچا ۔ یارب! اجتماعی سزا سے بچا ، عبرت سے بچا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(گفتگو والیم 31........... صفحہ نمبر 142 ، 143 ، 144 ، 145 ، 146)
حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ

2 years ago | [YT] | 0

Online Earning Wala

سوال:
اگر نصیب نہیں بدل سکتا تو پھر نہ کوئی عبادت کرے اور نہ حساب و کتاب کرے’نہ کوئی کوشش کرے۔
جواب:
جو لوگ سمجھتے ہیں کہ نصیب نہیں بدلتا آپ ان کی طرف سے بات کر رہے ہیں۔وہ ایسا نہیں سوچتے۔اب بھی کہہ رہا ہوں ۔جن کا نصیب نہیں بدلتا وہ کوشش کو نہیں چھوڑیں گے۔آپ مفروضہ بنا رہے ہیں’کہ کوشش چھوڑ دیں گے تو مضمون خراب ہو جائے گا۔آپ کوشش چھوڑ کے تو دیکھیں۔مگر آپ نہیں چھوڑیں گے۔اگر آپ کوشش چھوڑنے والے بن جائیں تو نصیب پھر بھی محفوظ ہے۔یہ بات علمی طور پر سمجھ نہیں آتی۔اگر یہ بات سمجھ لو تو آدھا مسلۂ یہیں حل ہو جائے گا’قیامت سے پہلے حل ہو جائے گا۔اگر یقین ہو جائے کہ کوشش سے نصیب کا کوئی تعلق نہیں ہے اور آپ کوشش کر دو تو پھر بھی نصیب آپ کے ساتھ ہوگا۔نصیب ضرور آئے گا۔آپ کوشش نہ کرو تب بھی آئے گا۔اور اگر آپ کوشش کریں جو نصیب میں نہیں ہے وہ کوشش کے باوجود بھی نہیں ملے گا۔
گفتگو۲۹صفحہ ۱۰۵
سرکار امام واصف علی واصف رح

2 years ago | [YT] | 1

Online Earning Wala

اصل نعمت یہ وجود ہے جو ربِ کریم نے انسان کو عطا کیا اور اسکے بعد اس کے برتنے کو دنیا کی بے شمار نعمتیں عطا فرمائی گئیں ، الحمداللہ رب العالمین ۔۔۔ اللہ ھُو تُو ہی تُو

2 years ago | [YT] | 1

Online Earning Wala

Hazrat WASIF ALI WASIF

سوال:-
انسان نیک اور بد سب کو تو راضی نہیں کر سکتا____
جواب:-
سب کو راضی کرنے کا تو میں نہیں کہہ رہا بلکہ میں یہ کہہ رہا تھا کہ آپ نے کسی سے ناراض نہیں ہونا ہے - سب کو راضی کرنے کی بات میں نہیں کر رہا - بس آپ ناراض نہ ہونا، آپ بدی کو بے شک برا سمجھو لیکن بد کو برا نہ سمجھنا - بد آدمی بیمار ہے، جس طرح ڈاکٹر بیمار آدمی کو دیکھتا ہے تو یہ نہیں دیکھتا کہ اس کا ایمان کیا ہے - ڈاکٹر کا کام ہے چاہے مریض عیسائی ہو، سکھ ہو، مسلمان ہو، کوئی ہو، اس کا علاج کرتا ہے - ڈاکٹر نے اس کا علاج کرنا ہے - میں یہ کہہ رہا ہوں کہ بدی بھی ایک بیماری ہے - بدی اس کا پسندیدہ عمل نہیں ہے بلکہ اس کی بیماری ہے ، وہ مجبور ہو گیا، بیمار ہو گیا، Fall کر گیا، گر گیا بندہ، وہ بدی کے Trap میں آ گیا اور آپ کو اچھا راستہ مل گیا، خوشگوار بندے مل گئے، اس کو وہ راستہ مل گیا اور ناخوشگوار بندے مل گئے، اب اس بے چارے کو ہمدردی سے وہاں سے نکالو، اس لئے اس سے نفرت نہیں کرنی کہ یہ آدمی گناہ گار ہے - شاید نفرت نے ہی اس کو گناہ گار بنایا ہو اور ایسا ہو سکتا ہے کہ آپ کی محبت ہی اس کو گناہ سے واپس لے آئے - اس لیے آپ اس کے ساتھ محبت کرو، اس کے پاس آنا جانا رکھو، شاید وہ اپنا راستہ بدل دے - اس سے نفرت نہیں کرنی بلکہ اس کے ساتھ ہمدردی کرنی چاہیے - اس غریب کی بیمار پرسی کرو جو بد ہو گیا، جو گنہگار ہو گیا وہ تو خود عذاب میں ہے، لہذا اس کے ساتھ ہمدردی کرو، اس کے لئے دعا کرو، نفرت نہ کرنا اس کے ساتھ - _____
گفتگو 12___صفحہ نمبر 187___188
بابا حضور قطبِ ارشاد حضرت واصف علی واصفؒ

2 years ago | [YT] | 1