Kitab e Maazi

آج میری سالگرہ ہے یعنی آج میں 25 سال کا ہو چکا ہوں

ان 25 سالوں میں ڈھیر ساری خوشیاں اور بہت سارے غم میرے حصے میں آئے
بہت سے نئے لوگ ملے جو بہت محبت کرنے والے ثابت ہوئے اور ساتھ ہی کچھ ایسے لوگوں کو کھونا بھی بخت میں لکھا گیا جن کا ازالہ ممکن نہیں
نظامِ قدرت ہے گذرنے والے گذرتے رہتے ہیں اور نئے لوگ اُن کی جگہ آجاتے ہیں
لیکن کچھ لوگوں کا بچھڑ جانا تا عمر یاد رہتا ہے اور ان کے جانے کے بعد شائد اُن کی جگہ کبھی پُر نہیں ہوتی
مگر انسان زندگی گذارنے کی اداکاری سیکھ ہی لیتا ہے

انسان جذبات کے معاملے میں ہمیشہ ادھوری باتیں کرتا ہے جو شائد کبھی مکمل نہیں ہو پاتیں
جانے والوں پر صد افسوس اور آنے والوں کو خدا ڈھیر ساری خوشیوں سے نوازے

کتابِ زیست کا ایک اور باب ختم ہوا
شباب ختم ہوا، اِک اور عذاب ختم ہوا

Happy Birthday To Me

Ahsan shakeel

4 years ago | [YT] | 1,715