وصال اردو ایک ایسا چینل ہے جو حکمت ،بصیرت اور دانائی کو لیے ہوئے اللہ کی طرف بلانے کے ساتھ ساتھ بطریق احسن خواہش پرست اور فتنہ برپا کرنے والوں کا سامنا کرتا ہے ۔
وصال اردو اس صاف شفاف آئینے کی مانند ہے جو بلا امتیاز کھرے کھوٹے کی عکاسی کرتا ہے ۔
یہ مسلمانوں کو ایسا ماحول فراہم کرتا ہے جس میں ان کے لیے دنیوی معاملات کی اصلاح اور آخرت کی دائمی کا میابی مضمر ہے ۔
اس کے ساتھ ساتھ وصال اردو معاشرے میں پھیلی ہوئی بد عنوانی،رشوت ستانی ،حرام خوری ، بے حیائی، فحاشی ،نفس پرستی اور شیطان دوستی جیسی برائیوں سے پردہ ہٹاتا ہے ۔یہ ان لوگوں کی بھی نشاندہی کرتا ہے جو ملکی معیشت کو داؤ پر لگا نے کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل میں اخلاقی انحطاط اور ایمانی روح کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
وصال اردو کی مثال ایک اسلامی گھر کی طرح ہے جو حکمت بھرا دعوتی مدرسہ اور دور حاضر کی ضرورتوں کو پورا کرنے والی ترقی یافتہ جدید ترین یونیورسٹی ہے ،یہ ایسا راستہ ہے جس میں بھلائی کا حکم اور برائی سے روکا جاتا ہے ۔
یہ توحید کے پرچار کی ایک ایسی مسجد ہے جسکی آذانیں قرآنی آواز کی صو رت میں دنیا کے کونے کونے میں بلند ہوتی ہیں۔
Shared 5 years ago
5K views
Shared 6 years ago
671 views