Online Earning Wala

Hazrat WASIF ALI WASIF

سوال:-
انسان نیک اور بد سب کو تو راضی نہیں کر سکتا____
جواب:-
سب کو راضی کرنے کا تو میں نہیں کہہ رہا بلکہ میں یہ کہہ رہا تھا کہ آپ نے کسی سے ناراض نہیں ہونا ہے - سب کو راضی کرنے کی بات میں نہیں کر رہا - بس آپ ناراض نہ ہونا، آپ بدی کو بے شک برا سمجھو لیکن بد کو برا نہ سمجھنا - بد آدمی بیمار ہے، جس طرح ڈاکٹر بیمار آدمی کو دیکھتا ہے تو یہ نہیں دیکھتا کہ اس کا ایمان کیا ہے - ڈاکٹر کا کام ہے چاہے مریض عیسائی ہو، سکھ ہو، مسلمان ہو، کوئی ہو، اس کا علاج کرتا ہے - ڈاکٹر نے اس کا علاج کرنا ہے - میں یہ کہہ رہا ہوں کہ بدی بھی ایک بیماری ہے - بدی اس کا پسندیدہ عمل نہیں ہے بلکہ اس کی بیماری ہے ، وہ مجبور ہو گیا، بیمار ہو گیا، Fall کر گیا، گر گیا بندہ، وہ بدی کے Trap میں آ گیا اور آپ کو اچھا راستہ مل گیا، خوشگوار بندے مل گئے، اس کو وہ راستہ مل گیا اور ناخوشگوار بندے مل گئے، اب اس بے چارے کو ہمدردی سے وہاں سے نکالو، اس لئے اس سے نفرت نہیں کرنی کہ یہ آدمی گناہ گار ہے - شاید نفرت نے ہی اس کو گناہ گار بنایا ہو اور ایسا ہو سکتا ہے کہ آپ کی محبت ہی اس کو گناہ سے واپس لے آئے - اس لیے آپ اس کے ساتھ محبت کرو، اس کے پاس آنا جانا رکھو، شاید وہ اپنا راستہ بدل دے - اس سے نفرت نہیں کرنی بلکہ اس کے ساتھ ہمدردی کرنی چاہیے - اس غریب کی بیمار پرسی کرو جو بد ہو گیا، جو گنہگار ہو گیا وہ تو خود عذاب میں ہے، لہذا اس کے ساتھ ہمدردی کرو، اس کے لئے دعا کرو، نفرت نہ کرنا اس کے ساتھ - _____
گفتگو 12___صفحہ نمبر 187___188
بابا حضور قطبِ ارشاد حضرت واصف علی واصفؒ

2 years ago | [YT] | 1