Syed Zeeshan Mehmood Bukhari

سب احباب کو دست بدست یا علی ؑ مدد!

سب سے پہلے پاک امام حسن مجتبیٰ سبز قباء علیہ الصلوۃ السلام کا نزول آپ سب کو بہت بہت مُبارک ہو۔

بعد ازیں روداد بیاں یوں ہے کہ مجھ نا چیز کی اتنی اوقات نہیں جتنا پاک مرشد زادی ؑ کے نواز دیا ہے۔ میرا یوٹیوب چینل ہیک ہوگیا تھا علی الصبح اور پاک مولا حسن ؑ کے صدقے پاک سیدہ ؑ نے فریاد سن لی اور پاک بی بیؑ جانیں کیسے مگر چینل واپس ریکور ہو گیا اور سب کچھ واپس آگیا۔ 1 اسٹرائیک پڑی ہے مگر پاک آقا زادیؑ کا ترس کہ میری 17 سال کی شب و روز کی محنت بچ گئی اور کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

آپ سب کی دعاؤں کا ثمر ہے کہ پاک مالکن ؑ نے اپنا رحم کرم رکھا ہوا ہے وگرنہ ہم اس قابل نہیں۔ یوٹیوب کی تمام ویڈیوز اس شیعہ قوم کی امانت اور اس قوم کا ہی اثاثہ ہیں، اس میں میری ذاتی ایک بھی چیز نہیں ہے نہ ہی میری اپنی ویڈیوز موجود ہیں۔ میری حتی الامکان یہی کوشیش رہتی ہے اور انشاءاللہ رہے گی بھی کہ میں اس کیمرے کا استعمال ذکر محمد و آلِ مُحمد ؑ کے فروغ میں استعمال کروں، اسکو زمانے کی ضرورت کے مطابق ایسے محفوظ کروں کہ جس طرح تاریخ لکھی جا رہی ہو، اور اس کا غلطی سے بھی استعمال خود کی تشہیر میں نہ کروں۔ میں ماتم بھی کروں تو اس سے چھپ کر کہ کوئی یہ نہ سوچے کہ اپنی ویڈیوز بنا رہا ہے۔ میری دیگر تمام چینلز سے بھی گذارش ہے کہ وہ سیکیورٹی کے معیار کو بہتر سے بہتر بنائیں تاکہ اس قوم کا سرمایہ کہیں ضائع نہ ہو جائے۔ ساتھ ہی ساتھ یہ گذارش بھی ضرور کرونگا کہ اس عملِ نیک کو بجاء لانے کے ساتھ ساتھ ماتم حُسین بادشاہ ؑ کو بھی بجا لائیں جو کہ ہماری تخلیق کا واحد مقصد ہے۔

آپ احباب کو مطلع کرنے کا مقصد آپ سب کا بھی شکریہ ادا کرنا ہے کہ جو مسلسل دعاؤں سے نوازتے رہتے ہیں اور کسی نے بھی کبھی حسد یا مقابلے کا بھی احساس نہیں ہونے دیا۔ اگر کوئی ایسا سوچتا بھی ہے تو پاک سیدہ ؑ اس پر بھی اپنا کرم فرمائیں اور کوئی کمی نہ آنے دیں

شکریہ یا سیدہؑ، شکریہ مولا حسنؑ

خاکپائے ماتمیان، نوکر پاک سیدہؑ طیبہؑ طاہرہؑ،

سید ذی شان محمود بُخاری

2 years ago (edited) | [YT] | 30